13 اکتوبر، 2026، 8:07 PM

ایران کے خلاف جنگ؛ امریکہ بند گلی میں پھنس گیا، ایشیاء ٹائمز کا انکشاف

ایران کے خلاف جنگ؛ امریکہ بند گلی میں پھنس گیا، ایشیاء ٹائمز کا انکشاف

خبررساں ویب سائٹ ایشیاء ٹائمز نے لکھا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے سے امریکی اسلحہ خانے میں ایک اسٹریٹجک خلا آشکار ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں امریکہ کی دفاعی طاقت کی صلاحیت کمزور ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایشیاء ٹائمز خبررساں ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی_صیہونی جنگ نے امریکہ کی جنگی حکمت عملی میں ایک گہری اور واضح کمزوری کو نمایاں کر دیا ہے۔

اس رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ اس تصادم کے نتائج اور اسلحے کے ذخائر پر مسلسل دباؤ نے امریکہ کی دفاعی طاقت کی صلاحیت کو کمزور کر دیا ہے اور واشنگٹن کو عالمی سطح پر ایک کمزور اور کم قابلِ اعتماد اتحادی میں تبدیل کر دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، انٹرسیپٹر میزائلوں کی کمی نے امریکی فوجی کمانڈروں کو میدانِ جنگ میں مشکل فیصلے کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ان فیصلوں میں بعض حملوں کے دوران انٹرسیپٹر نظام استعمال نہ کرنا بھی شامل ہے، تاکہ ملک کے محدود فضائی دفاعی نظاموں اور دفاعی میزائلوں کے ذخائر کو محفوظ رکھا جا سکے۔

ایشیاء ٹائمز نے امریکی وزارتِ جنگ (پینٹاگون) کے حالیہ معاہدوں کا حوالہ دیا ہے، جو اسلحے کے ذخائر کو درپیش چیلنج اور ان میں ہونے والی شدید کمی کی عکاسی کرتے ہیں۔ پینٹاگون نے گزشتہ چند روز کے دوران کمپنی ’’ریتھیون‘‘ کے ساتھ 24.4 ارب ڈالر کے ایک معاہدے کا اعلان کیا، جس کا مقصد ’’ایس ایم-6‘‘ میزائلوں کی پیداوار تیز کرنا ہے۔ اس سے قبل ’’آمرام‘‘ میزائلوں کے لیے 20.7 ارب ڈالر مالیت کا ایک اور معاہدہ کیا گیا تھا، جبکہ کمپنی ’’لاک ہیڈ مارٹن‘‘ کے ساتھ ’’پیٹریاٹ‘‘ میزائلوں کے لیے 58.6 ارب ڈالر کا ایک بڑا معاہدہ بھی طے پایا تھا۔

اس ویب سائٹ نے نشاندہی کی ہے کہ ان بڑے معاہدوں کا مجموعی مقصد جنگ کے باعث ختم ہونے والے ذخائر کی کمی پوری کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ تاہم، ایشیاء ٹائمز نے زور دیا ہے کہ ان معاہدوں پر دستخط کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ استعمال کیے گئے میزائل فوری طور پر فوجی اسلحہ خانے میں واپس آ جائیں گے، کیونکہ اسلحے کی تیاری اور فراہمی کے عمل میں کافی وقت درکار ہوتا ہے۔

رپورٹ کے آخر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسٹریٹجک پسپائی اور فضائی دفاعی ذخائر میں مسلسل کمی نے امریکی کمانڈ کو ایک حقیقی بند گلی میں بند کر دیا ہے، جس کے براہِ راست اثرات خطے اور دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں کے حوالے سے واشنگٹن کے فوجی وعدوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔

News ID 1942088

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha